اسرائیلی حملوں کو ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اپنے ایک ویڈیو خطاب میں صیہونی وزیراعظم نے ایران پر فضائی حملوں کی دھمکی دی اور کہا کہ ایرانی رہنماء اپنا بیگ پیک کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے۔ اپنے ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے ایران پر فضائی حملوں کی دھمکی دی اور کہا کہ ایرانی رہنماء اپنا بیگ پیک کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل رہی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے مزید حملوں کا خوف ہے، دارالحکومت تل ابیب کے قریب فوجی اڈا اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہیڈ کوارٹر خالی کرا لیا گیا ہے۔
اسرائیلی عہدے دار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی سول اور عسکری قیادت زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں چلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ رات ایرانی جوابی حملوں میں اسرائیلی ایئر بیسز اور جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب کے قریب غیر قانونی یہودی بستی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں زخمی امریکی فوجیوں میں سے 10 کو جرمنی منتقل کر دیا گیا۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر فوجیوں کو صرف معمولی دماغی چوٹیں آئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔