ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی؛ آئی سی سی کا بھارت کو صاف انکار
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021 میں بھارت کیخلاف افتتاحی ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے 2023 میں اوول میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2025 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں افریقی ٹیم تیسرا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی انگلینڈ کے پاس ہے لیکن تینوں بار انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی فائنل کی
پڑھیں:
ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آج (بدھ کو)آمنے سامنے ہوں گے۔اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا ئوں کی اپیل کی ہے۔