جسٹن بیبر آپے سے باہر ہوگئے، پاپارازی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی سے تلخ کلامی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں جسٹن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔
بیبر نے کہا، آج مجھ سے بات مت کرو۔ وہ ان پر چیختے ہوئے بولے "میرے چہرے کے سامنے سے ہٹو! مجھے اُکسانے کیلئے تمہیں کون پیسے دے رہا ہے۔ واقعے کے دوران ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی موقع پر موجود تھے۔
Justin Bieber presses paparazzi for filming him during a beach
“It’s not clocking to we that I’m station on business… I’m a tellurian fckin being station around my automobile AT THE BEACH.
— FearBuck (@FearedBuck) June 14, 2025
گلوکار کے گارڈز نے پاپارازی کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل ویڈیو بناتے رہے۔
بیبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی حدود کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہیں اور یاد دلایا کہ وہ ان کی اپنی نجی جائیداد پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں ایک باپ ہوں، ایک خاندان والا انسان ہوں، اور تم لوگ میرے چہرے کے سامنے کیمرہ لیے کھڑے ہو۔”
ایک پاپارازی کی جانب سے فادرز ڈے کی مبارکباد پر جسٹن بیبر نے غصے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی ان سے سوالات کرے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی، اسی دوران احمد کی طرف سے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی گئی، ننھے عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ان کی یہ آخری ویڈیو اب سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، جس پر صارفین کی جانب سے عمر شاہ کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پاکستان کے مشہور ننھے سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کرچکے ہیں، احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ خبر سامنے آئی، اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا، عمر شاہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کریں‘۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ’عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوئی اور اس دوران پھیپھڑوں میں پانی بھرگیا جس کے نتیجے میں سانس کی نالی میں رکاوٹ کی وجہ سے گزشتہ رات عمر شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے‘، اس سے پہلے گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں میں موتیا کی وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔