کراچی:

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں۔

کراچی میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر جے کے اسپورٹس کلب اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت اسکواش رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں سجاس کے ممبران و سینئر جرنلسٹس سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے شرکت کی، اسکواش کوچ نوید عالم نے پوائنٹس اسکورنگ سمیت کھیل کے قوانین پر لیکچر دیا۔

تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے اسپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر وہ کھلاڑی جو چیمپئن بننے کی خواہش اور صلاحیت رکھتا ہے اسے جے کے اسپورٹس کلب کی سہولت مفت حاصل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے، اسکواش کے حوالے سے ورکشاپ کھیلوں کے نوجوان صحافیوں کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوگی۔

سجاس کے صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے ورکشاپ کے انعقاد پر جے کے کلب کا شکریہ ادا کیا، سجاس کی جانب سے جہانگیر خان کو گلدستہ، اجرک اور ٹوپی کے ساتھ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جہانگیر خان اسپورٹس کلب

پڑھیں:

وفاقی وزیر تعلیم سے کامن ویلتھ سیکرٹریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ 

ملاقات کا مقصد پاکستان میں قومی سطح پر اسپورٹس فیڈریشن اور ای ایسپورٹس (الیکٹرانک اسپورٹس) ایکو سسٹم کے قیام کا فیصلہ کرنا تھا۔

اس موقع پر ای ایسپورٹس پر برطانیہ میں تربیتی ماڈیولز اور بہترین عالمی تجربات پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان میں قومی سطح پر ای اسپورٹس فیڈریشن اور ایکو سسٹم کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم و تربیت میں ای ایسپورٹس کی شمولیت نوجوانوں کے لیے انقلابی قدم ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ والدین کی شمولیت اور رہنمائی سے ای کھیلوں کو مثبت رخ دینا ممکن ہے، ای اسپورٹس کو صحت مند تفریح اور تعلیمی سرگرمی کے طور پر اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 

ملاقات میں ایچ ای سی کی سطح پر ای اسپورٹس نصاب کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طے کیا گیا کہ اسکولز اور کالجز میں ای اسپورٹس نصاب اور اگست سے پائلٹ کھیلوں کے مقابلے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے ہے۔

اس موقع پر نیوٹیک کی موجودہ ای اسپورٹس ٹریننگز کا جائزہ لیا گیا اور ای اسپورٹس نصاب، پالیسی اور روزگار کے مواقع سے جڑنے کے لیے مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام
  • وفاقی وزیر تعلیم سے کامن ویلتھ سیکرٹریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات
  • حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی
  • نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ ،بریفنگ دی گئی 
  • پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی
  • سبزی فروش کے بیٹے سے اعزازی ڈپٹی کمشنر تک: فیضان رضا کی محنت رنگ لے آئی
  • نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ 
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے 16 ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے وفد کی ملاقات