خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم اور آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کردی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانس بل 2025-26 کے تحت اہم فیصلے کیے گئے۔کمیٹی نے اسٹیشنری آئٹمز پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے صفر کرنے کی سفارش کردی۔
اسٹیشنری ایسوسی ایشن کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال اسٹیشنری پر کوئی ٹیکس نہیں تھا تاہم رواں مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا اور آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں بھی اسے برقرار رکھنے کی تجویز تھی۔اجلاس میں آن لائن اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ای کامرس کے ذریعے ہونے والے کاروبار میں سیلز ٹیکس صارف سے وصول کیا جاتا ہے لیکن یہ رقم ایف بی آر کو جمع نہیں ہوتی اس خلا کو پر کرنے کے لیے کوریئر سروسز کو کلیکشن ایجنٹ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے پاس سیلر کی رسید ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر فراہم کی جانے والی سروسز پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔
کمیٹی نے ٹیکس فراڈ سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے اور فنانس بل میں ٹیکس فراڈ میں شریک جرم کے لیے نئی شق شامل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کا پروفائل کسی دوسرے کے ذریعے فراڈ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔کمیٹی نے جان بوجھ کر ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف بل میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہونگے برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے مشرقِ وسطی میں جنگی بیڑے تعینات کرنے کا فیصلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطی منتقل کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آن لائن اشیا پر پر سیلز ٹیکس اسٹیشنری پر ٹیکس عائد
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔
مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ہے۔سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے شارٹ فال ہوا، اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں قریبا 40 ارب روپے کمی آئی۔رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے تاہم سیلاب، بجلی و گیس کا کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں سستی کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔