سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام میں کیمرا کے اصل سائز کی تصویر شیئر کرنا ممکن
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اب تصویر کو کاٹے یا ایڈٹ کیے بغیر اصل حالت میں اور سائز میں شیئر کرنا ممکن ہوگیا۔
عام طور پر انسٹاگرام پر سنگل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایپ مخصوص سائز کے فارمیٹ میں تصویر شیئر کرنے کا آپشن فراہم کرتی ہے، جس وجہ سے صارفین تصویر کو کاٹتے یا ایڈٹ کرتے تھے۔تاہم اب صارفین اس مشکل سے آزاد ہوگئے اور انسٹاگرام نے تقریبا تمام فونز کے کیمرا سے کھینچی گئی تصویر کو اس کے اصل سائز میں شیئر کرنے کی سہولت فراہم کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اب صارف 3:4 تناسب (Aspect Ratio) والی تصاویر کو اصل حالت میں شیئر کر سکیں گے، مذکورہ سائز میں کوئی بھی اپلوڈ کی جانے والی تصویر اب اپنے اصل سائز میں نظر آئے گی۔
انسٹاگرام سربراہ کے مطابق تقریباً ہر اسمارٹ فون کیمرا اسی فارمیٹ یعنی (3:4) کو بطور ڈیفالٹ استعمال کرتا ہے لیکن پہلے انسٹاگرام مذکورہ سائز میں تصویر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا، تاہم اب صارفین اسی سائز کی تصویر بھی شیئر کر سکیں گے۔
مذکورہ سائز کے علاوہ صارفین اب بھی اپنی مرضی کے مطابق 4:5 تناسب والی تصاویر اپلوڈ کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تصویر کو
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔