ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلیے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایرلاین سے رابطہ کریں۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عرب امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ ایمرٹس کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے  تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں ہیں جبکہ اردن، عمان اور لبنان کے کئے اتوار 22 جون 2025 تک پروازیں بھی معطل کردی گئیں ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ایران اور عراق کے پیر 30 جون 2025 تک پروازوں کو بند کردیا جبکہ دبئی سے عراق، ایران۔ اردن لبنان جانے والی کنیکٹنگ پروازوں کو بھی  بند کردیا گیا ہے۔

ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلیے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایرلاین سے رابطہ کریں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانہ ہونے یا پہنچنے والے صارفین کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے emirates.

com پر اپنی فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں۔ پروازیں منسوخ ہونے پر ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ایئر عربیہ نے مسافروں کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 اور 17 جون کی ایران اور عراق کیلیے مختص تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ ایئر عربیہ کے مطابق 16 اور 17 جون کو  روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ فضائی بندش کے باعث راستہ تبدیل ہونے پر مختلف ملکوں کو جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ ایئر عربیہ کے مطابق ایران اور عراق کے لیے کنیٹکنگ پروازوں کے مسافروں کو بھی تاحکم ثانی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایئرلائن نے نے مسافروں کے مطابق گیا ہے کو بھی

پڑھیں:

گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلیے خطرہ ہے؛ نیتن یاہو نے تمام حدیں پار کردیں؛ امیرِ قطر

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے افتتاحی خطاب میں دوحہ میں حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کرلیں۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو بند اور مشرق مسئلہ فلسطین کے فوری حل پر زور دیا۔

انھوں نے اسرائیلی حملے کو خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے اپنا بے لوث کردار ادا کیا ہے۔

امیرِ قطر اسرائیلی حملے کو مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امن اور جنگ بندی کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

انھوں نے گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور یرغمالیوں کی پُرامن رہائی کے تمام اسرائیلی دعوؤن کو جھوٹا قرار دیا۔

اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے امیرِ قطر نے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔
 

آخر میں امیر قطر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • اسرائیل نے غزہ سٹی میں زمینی کارروائیاں شروع کردیں
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر
  • گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلیے خطرہ ہے؛ نیتن یاہو نے تمام حدیں پار کردیں؛ امیرِ قطر
  • تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران