جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے، تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟۔پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہےتو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی لاشوں سے بلند ہوئیں؟کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی لاشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے۔
(جاری ہے)
اب وقت ہے کہ ہم صرف دیکھنے والے نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ بلکہ حق، سچ اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوں،خون کا رنگ سب کا ایک جیسا ہوتا ہے، چاہے وہ کسی کا بھی ہو،جب غزہ جل رہا تھا، دنیا خاموش کیوں ہے ۔مشعال ملک نے کہا کہ مظلوم کی چیخیں قوم اور مذہب نہیں دیکھتیں،صرف انصاف مانگتی ہیں،ہر ماں کا دکھ ایک جیسا، ہر آنکھ کا آنسو ایک جیسا ہوتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں،کشمیری ہوں یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ دوہرا معیار انصاف کو قتل کرتا ہے،کیا دنیا اپنی خاموشی کا حساب دینے کو تیار ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشعال ملک نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے،مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا،مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا
اڈیالہ جیل میں قیدی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
متن کےمطابق غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کےآرٹیکلز17، 32 اور140-A سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور واضح شیڈول لازم کیا جائے۔
اعجاز شفیع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے،متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔
ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
مزید :