پنجاب کابجٹ تاریخی، ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیررقم رکھی گئی،ملک ابراراحمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد نے پنجاب کے بجٹ 2025-26 کو انسانی ترقی، معیاری تعلیم تک رسائی اور یونیورسل ہیلتھ کیئر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے غیر متزلزل عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے پنجاب کی تاریخ کا ایک تاریخی بجٹ ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ردِعمل میں ملک ابرار احمد کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں حکومتِ پنجاب نے 811.
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 148.5 ارب روپے رکھے گئے، جو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے اور اس میں 127 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ملک ابرار احمد کے مطابق صحت کے شعبے میں 630.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 181 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے اور 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت پنجاب کو ترقی، فلاح اور عوامی خدمت کا حقیقی ماڈل بنایا جا رہا ہے۔ Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔