data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال کے باعث حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور موجودہ ذخائر کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل تنازع کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تیل کی درآمد، قیمتوں اور دستیابی سے متعلق تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ایران اسرائیل جنگ کے اثرات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کا چھٹا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، اس سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جو براہِ راست پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

عمر ایوب نے  کہا کہ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو پاکستان کو تیل کی مہنگی درآمد کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے مالی خسارہ بڑھنے کے امکانات ہیں، حکومت بروقت معاشی فیصلے لے تاکہ عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خلیجی خطے میں حالیہ کشیدگی اور تیل کی عالمی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ نے پاکستان جیسے درآمدی معیشت رکھنے والے ملک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ممکنہ بحران سے محفوظ رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تیل کی

پڑھیں:

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں.دورہ امریکا ہر لحاظ سےکامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں. ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا. امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.امریکی وزیر خارجہ سے تجارت اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع ہوگا.بھارت جب بھی جامع ڈائیلاگ کرنا چاہے. پاکستان تیار ہے. بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔

دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی ہے.دونوں کے درمیان ملاقات بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت تجارت سیکورٹی اور دفاع کے شعبہ جات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ساتھ مزید معاونت پر اتفاق کیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان
  • ملک میں چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے، قیمتوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا: رانا تنویر حسین
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • امریکہ سے معاہدہ،پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی: وزارت خزانہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم