data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( پ ر)جے آئی یوتھ حلقہ خواتین ڈسٹرکٹ نارتھ کی جانب سے 6روزہ پروگرام “لیڈرشپ ٹریننگ کانفرنس” کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔نگراں جے آئی یوتھ عمّارا صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کے ذریعے جمود کو توڑ کر انہیں خود شناسی کی راہ پر گامزن کرنا اوران میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں معاشرے کا مفید اور فعال فرد بنانا ہے ،موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اب نوجوان آگے بڑھ کر صلاحیت کے مطابق خود کو منوائیں ،نسلوں کی تربیت قرآن کے کے اصولوں پر کرکے صالح معاشرہ تشکیل دیں ۔پروگرام میں نوجوانوں کی قیادت تیار کرنے کے لیے شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف سیشنز کے ذریعے شرکاء کی تربیت ہوگی ،پروگرام میں 15 سے 35 سال تک کی لڑکیاں اور خواتین شرکت کر سکتی ہیں ،ٹریننگ سے مستفید خواتین میں سرٹیفکٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام نارتھ کراچی الیون اے قرآن مرکز میں 17 جون سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

کراچی:

نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔

 تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور “را” کی موجودگی ناقابل قبول
  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان