Jang News:
2025-06-17@16:46:48 GMT

پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

---فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق پشین اور گردونواح میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے

پڑھیں:

پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ،تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پیرو کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز دارالحکومت لیما کے قریب واقع ایک بندرگاہی شہر کالاؤ سے تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر تھا۔

نیشنل پولیس نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دارالحکومت لیما میں گاڑی پر دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لیما میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ صدر ڈینا بولورٹے نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ۔ زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ لیما میں کھیلے جانے والے بال میچ کو بھی معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
  • قلات میں 3 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
  • افغانستان :کوہ ہندوکش کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
  • بلوچستان زلزلے سے لرزاٹھا
  • بلوچستان کے تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
  • کراچی ، پسنی میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ شہریوں میں خوف و ہراس
  • گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، زلزلےکی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
  • بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں سمندری اور زمینی زلزلہ