رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستان کی معیشت کے لئے خوش آئند خبر، مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023 میں اسی مدت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، تاہم اپریل 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
گزشتہ سال مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جس کے مقابلے میں موجودہ صورتحال کو مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرنٹ اکاو نٹ میں میں کرنٹ اکاو نٹ لاکھ ڈالر مالی سال
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔