ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 361300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 309756 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 283953 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 3398 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 362300 روپے کا ہوگیا تھا۔ 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہو کر 310613 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کمی سے 3414 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں روپے کمی کے بعد
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :