پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد ملازمتوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے لاہور میں اپنے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے لیے متعدد اسامیوں کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟
ٹی ڈی سی پی کو پرنسپل، ہیڈ آف اکیڈمکس، ایڈمن اور فنانس آفیسر، ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ، گرافک ڈیزائنر، فرنٹ ڈیسک آفیسر اور اسٹوڈنٹ کونسلر سمیت دیگر عہدوں کے لیے امیدوار درکار ہیں۔
مارچ 2025 میں شروع ہونے والے چیف منسٹر کی شاندار پنجاب ٹورازم انٹرن شپ جیسے پروگراموں کی کامیابی کے بعد یہ اقدام ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار 24 جون 2025 تک درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: حکومت بلوچستان کا ’ہنگلاج ماتا مندر‘ کو عالمی ٹورازم سائٹ قرار دینے کا فیصلہ
یہ اقدام سیاحت کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جسے مالی سال 2025-26 کے لیے بلین ایک ارب 24 کروڑ روپوں کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی سپورٹ حاصل ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب ٹورازم پنجاب میں ملازمتیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ٹورازم میں ملازمتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب ٹورازم پنجاب میں ملازمتیں ٹورازم میں ملازمتیں پنجاب ٹورازم کے لیے
پڑھیں:
چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے وزارت توانائی کو چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا تھا کہ ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے۔
اب بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹس کی تعمیر میں افغانستان کی مدد کیلئے تیار ہے، دونوں ممالک میں پانی سے متعلق معاملات میں تعاون کی ایک تاریخ ہے، ہرات میں سلما ڈیم کی مثال موجود ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے بھارتی اعلان کا خیرمقدم کیا اور قطر میں طالبان کے سفیر سہیل شاہین نے دی ہندو سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
خیال رہے کہ دریائے کنڑ چترال سے نکلتا ہے اور تقریباً 482 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دریائے کابل میں شامل ہو کر واپس پاکستان آتا ہے۔