ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2025ء ) ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، بحران پیدا ہونے کی صورت میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 500 روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے، حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے فوری طور پر خصوصی بندوبست کرے ورنہ پاکستان میں ایل پی جی کا شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ بحران کے سبب گھریلو سلنڈر کی قیمت 5000 سے 6000 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، فی کلو کی قیمت 450 سے 500 روپے تک متوقع ہے، کمرشل سلنڈر 20,000 روپے سے 23,000 روپے تک پہنچ جائے گا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت 6000میٹرک ٹن ہے، مقامی پیداوار ماہانہ 60,000سے 70,000 میٹرک ٹن ہے، پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی ٹرمینل ایس ایس جی سی اور ای وی ٹی ایل کی اسٹوریج 6500میٹرک ٹن ہے، پورٹ قاسم پر ٹوٹل اسٹوریج 13000میٹرک ٹن ہے جوکہ پاکستان کیلئے ناکافی ہے، بنگلہ دیش جیسے ملک میں ایل پی جی کی اسٹوریج 300,000میٹرک ٹن ہے، فوری طور پر پاکستان کی ایل پی جی اسٹوریج میں اضافہ کیا جائے۔(جاری ہے)
عرفان کھوکھر نے کہا کہ پاک ایران بارڈر سے 100,000 میٹرک ٹن ماہانہ ایل پی جی کی درآمد کی جاتی تھی جبکہ اس وقت بارڈر بند ہے، پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداواری کمپنی او جی ڈی سی ایل کو مافیا کے ہاتھ سے حکومت اپنی تحویل میں لے، ایس ایس جی سی، پی ایس او اور پارکو کے ذریعے پاکستان کی تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں پی پی ایل کے فارمولے کے تحت بیڈ کے ذریعے تقسیم کی جائے، او جی ڈی سی ایل کی گیس اس وقت گیس مافیا کے ہاتھ میں ہے، مقامی پیداواری گیس زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اور دکان دار کو چاہیے کے اپنا اسٹاک فل رکھیں، ہماری جانب سے وزیراعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم کو درخواست لکھ دی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عرفان کھوکھر نے میں ایل پی جی ایل پی جی کی کا خدشہ
پڑھیں:
بھارت کے ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیابھارت کی جانب سے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میزائل تجربے اڑیسہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔ ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجربات ہتھیاروں کی دوڑ اور جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں، بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا جواب پاکستان کا جدید نصر حتف-9 میزائل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نصر میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے، نصر میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نصر میزائل کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔