عاصم سے بریک اپ، میرب کی جذباتی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ان کی گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں میرب علی معروف قوال نصرت فتح علی خان کا گیت "نہ چھیڑو ہمیں” گاتی دکھائی دیتی ہیں۔
اگرچہ میرب علی گاتے وقت ہنستی رہیں، مگر ان کے مداحوں نے اس گانے کو ان کے "دل کا حال” قرار دیا۔
A post common by Rao Tours Travel Services (@raotoursandtravels)
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا کچھ نے عاصم اظہر کے حالیہ محتاط رویے کا حوالہ دیتے ہوئے میرب پر تنقید کی کہ وہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر نمایاں کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 12 جون 2025 کو عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، جو کہ دونوں کا باہمی فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: میرب علی
پڑھیں:
شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا
شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد/لندن(آئی پی ایس) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن کنگ سے کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بغیر کوئی میچ کھیلے پاکستان کو ڈبلیو سی ایل کے فائنل میں پہنچا دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا بھارت کو کیسے بھاری پڑسکتا ہے؟ پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم