فضل الرحمان کے بیٹے اسجد کو لکی مروت جاتے ہوئے 40، 50 افراد کی اغواء کرنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی سے خطاب میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ہیں، وہ 10 جون کو اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی مروت آرہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لکی مروت جاتے ہوئے چالیس سے 50 افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ہیں، وہ 10 جون کو اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی مروت آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسجد محمود کو چالیس پچاس افراد نے گھیر لیا، انہوں نے بندوقیں نکالیں تو دونوں طرف سے بندوقیں نکل آئیں تو اغوا کرنے والوں نے راکٹ لانچر نکال لیا، فون پر کسی بڑے سے بات ہوئی تو اس نے معذرت کی اور جانے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نےپاکستان کی حمایت کی ہے، خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ ہیں، ہم نے ہمیشہ کہا کہ ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ حکومت کس درد کی دوا ہے۔ عبدالغفور حیدری نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ آپ اسجد محمود پر حملہ آوروں سے متعلق رولنگ دیں۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس پی سے کہہ دیا کہ انتظامیہ واقعے کی خود مدعی بنے، مشورے کے بعد مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کے عبدالغفور حیدری بیٹے اسجد لکی مروت کا کہنا
پڑھیں:
بھارت کو اسپورٹس ڈپلومیسی میں شکست، پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ کا رکن منتخب
اسلام آباد:کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔
پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔
پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔
خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔
صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلٸے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے۔
ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔