چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
BEIJEING:
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکون نے کہا ہے کہ ایران میں موجود چینی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور اسرائیل سے بھی متعدد چینی شہریوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔
سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان گوجی آکون نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ ایران میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی ہم آہنگی اور متعلقہ ہمسایہ ممالک کی فعال معاونت و حمایت سے 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مزید ایک ہزار سے زائد افراد کا انخلا جاری ہے۔
گو جی آکون نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکمانستان جیسے ہمسایہ ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے بارڈر چیک پوائنٹس پر چینی شہریوں کی مدد کے لیے ٹیمیں روانہ کی ہیں جو ان کی سرحد پار کرنے، عارضی قیام اور چین واپسی میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد چینی شہریوں کو اسرائیل سے بھی محفوظ طریقے سے منتقل کر لیا گیا ہے اور ہم متعلقہ ممالک کی بھرپور حمایت اور مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری وزارت اور متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے چینی شہریوں کے انخلا میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی شہریوں کو گیا ہے
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔