کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں، وزیر توانائی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی:
صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس کے خلاف ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پینلز پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ سولر پینلز پر عائد ٹیکس بالکل ختم کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔
صوبای وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹنگ گراف بلند ہورہا ہے۔ 2029 کے الیکشن میں عوام ووٹ صرف پیپلز پارٹی کو ہی دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہر روز بڑی تعداد میں لوگ آکر بستے ہیں۔ کراچی پورے ملک کے لیے معاشی کنٹری بیوشن کرتا ہے۔ کراچی پر توجہ دینے کے بجائے لوگ مگرمچھ کے آنسو روتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2013 کے بعد وفاق نے کراچی کے لیے کوئی بڑی اسکیم نہیں رکھی۔ مصطفیٰ کمال نے تسلیم کیا کہ کراچی کے لیے سب سے زیادہ رقم آصف علی زرداری نے دی۔
صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ کے الیکٹرک کی زیادتی سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے علاوہ حیسکو اور سیپکو کی جانب سے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک انہوں نے نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں خواتین بائیک ریلی، 100 سے زائد خواتین نے حصہ لیا
جنگ فوٹو—شعیب احمدجشنِ آزادی کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم ہاؤس سے چوکنڈی تک خواتین کی بائیک ریلی نکالی گئی، ریلی میں 100 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا۔
ریلی سے قبل قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں تاکہ خواتین بھی خود مختار ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی 29 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے، پورے سندھ میں ایونٹس ہو رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ اس جشن میں قومی جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔
اس موقع پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان کے اچھے امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکال رہے ہیں اور جو لوگ اپنی گاڑی، گھر اچھا سجائیں گے ان کو انعامات دیے جائیں گے۔