سینیٹ کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجویز مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چھوٹی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز کو رد کر دیا گیا جبکہ غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی آدھی اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھ گیا، ’عام آدمی کیا کرے‘
اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی کہ چھوٹی گاڑیوں پر ایک سے 3 فیصد لیوی لگانے کی تجویز زیر غور ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔
اس پر سینیٹر شیری رحمان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ان پر ٹیکس عائد کرنا صوبائی حکومتوں کا اختیار ہے، لہٰذا وفاق ایسی لیوی نہیں لگا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں بھاری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع
بحث و تمحیص کے بعد کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا، تاہم غیر ملکی آن لائن سروسز پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا تاکہ ڈیجیٹل معیشت سے محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چھوٹی گاڑیاں سینیٹ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا لیوی کی تجویز مسترد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سینیٹ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا لیوی کی تجویز مسترد وی نیوز چھوٹی گاڑیوں پر کی تجویز
پڑھیں:
افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ایک انٹرویو میں سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی دہری جیت ہے ، ہمارا موقف دنیا کے علاوہ ہمسائے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کے طور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔