ائرانڈیا کا بین الاقوامی پروازوں میں 15فیصد کمی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ائرانڈیا کے طیارے بوئنگ 787 کے اندوہناک حادثے کے بعد اب اسے ایک اور دھچکالگ گیا اور ائرلائن نے بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا۔ احمد آباد میں ہونے والے حادثے کے بعد ٹاٹا کی ملکیت ائرانڈیا کمپنی میں یکے بعد دیگرے بڑے فیصلے سامنے آرہے ہیں۔ اب ائرلائن نے 20 جون سے اپنے وائڈباڈی طیاروں سے چلنے والی بین الاقوامی پروازوں میں 15 فیصد کی کٹوتی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی کے وسط تک نافذ رہے گا ۔ ائرانڈیا نے بتایا کہ یہ اقدام طیاروں کی ریزرو دستیابی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔