وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی خزانے سے 4 بلین ڈالر کا بوجھ کرم کرنے کے لیے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران، وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔
پی این ایس سی کی کارکردگی پر بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختف نوعیت کے 10 بحری جہاز ہیں، جو کہ 7لاکھ 24ہزار643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئے ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا امریکا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ: اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس ٹرمپ کا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز
پڑھیں:
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کا جدید نظام قائم کیا جائے، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات، امدادی کارروائیوں اور بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے حالیہ صورتحال، ممکنہ موسمی خطرات اور کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں حصہ نہ ہونے کے باوجود اس کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وقتی پیشن گوئی، امدادی تیاری اور کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو ترجیح دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
اجلاس میں وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کو گلگت بلتستان میں ایک مشترکہ پیشگی اطلاعات و مانیٹرنگ سینٹر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو اور ریلیف کے لیے ایک جامع نظام تشکیل دیا جائے اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔
وزیرِ اعظم نے مقامی آبادیوں کو پانی کی قدرتی گزرگاہوں سے دور بحال کرنے، سیاحتی مقامات پر موسم کی پیشگی آگاہی کا نظام بنانے اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے لیے متعلقہ اداروں کو تیار رکھنے کی ہدایات بھی دیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 21 جولائی کو گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شدید کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، جس میں 600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، این ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، 1122 اور ہیلتھ ورکرز نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے، وزیراعلیٰ حاجی گلبر کا امداد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو خط
وزیرِ اعظم نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی کہ متاثرہ شاہراہوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کو کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور این ڈی ایم اے کو گلگت بلتستان میں گلیشئیل لیک آؤٹ برسٹ (GLOF) کی پیشگی اطلاعات کے نظام کی فوری تنصیب اور تیسرے فریق سے ویلیڈیشن کروانے کی ہدایت دی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ آبی وسائل کو گلگت بلتستان میں پانی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر گلگت بلتستان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے تمام اداروں کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گلگت بلتستان وزیر اعظم محمد شہباز شریف