مظفرگڑھ: چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے کا پولیس سے رابطہ، ایک شخص زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنائی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کی شکایت پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا ایک انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا تھا۔
انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کروایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق گروہ 6 سے 8 سال کے بچوں کی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس کو بیرون ملک فروخت کر رہا تھا، ملزمان سے الیکٹرانک آلات اور سیکڑوں ویڈیوز بھی برآمد کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: متاثرہ لڑکے نیٹ ورک
پڑھیں:
سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، ان کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کارکنوں کو بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔