چینی سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چینی سائنسدانوں نے ایک انتہائی چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جو سائز میں مچھر جتنا ہے اور اسے فوجی مشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈرون چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کی روبوٹکس لیب میں تیار کیا گیا ہے اور سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر اس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے رکن لیانگ ہیکسیانگ نے بتایا کہ یہ روبوٹک ڈرون ناصرف جنگی میدان میں مخصوص مشنز کے لیے کارآمد ہوگا بلکہ حساس علاقوں میں معلومات جمع کرنے جیسے کاموں میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے چھوٹے پَر کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں اور باریک ٹانگیں اس کی حساس ساخت کا پتہ دیتی ہیں۔
یہ ڈرون ایک عام اسمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جو اس کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔ تاہم، اتنے چھوٹے سائز میں سینسرز، کنٹرول سرکٹس، اور پاور سسٹمز کو فٹ کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔
یہ ننھا روبوٹ صرف فوجی مقاصد کے لیے ہی نہیں بلکہ طبی شعبے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جیسے مخصوص جگہوں پر مائیکرو سرجری یا نگرانی کے لیے استعمال۔ اس طرح کی ٹیکنالوجی مستقبل میں جنگی اور سائنسی میدان میں نئی راہیں کھول سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔