عوام کا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے، مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں یہ اب بھی موجود ہے، جو ہماری کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہریوں میں بیماریوں کی روک تھام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام کا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے کیونکہ یہ ادارے صرف چند ہزار افراد کے لیے بنائے گئے تھے جبکہ صرف او پی ڈی میں روزانہ 9 ہزار مریضوں کا دبا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کراچی میں کاٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف سندھ بلکہ اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور دیگر صوبوں سے بھی مریض یہاں علاج کے لیے آتے ہیں، جو موجودہ نظام صحت پر بھاری بوجھ ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ اگر ہم نے موجودہ صورتحال کو قومی صحت پالیسی کا حصہ نہ بنایا تو آنے والے دنوں میں مسائل سنگین ہو سکتے ہیں، ہمارے وسائل محدود ہیں جبکہ آبادی میں ہر سال 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مصطفی کمال چکا ہے
پڑھیں:
حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی، بیرسٹر سیف
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لیے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔