وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں ،جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے ،کی مذمت کی۔

وزیراعظم نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حق دفاع کا ذکر کرتے ہوئے امن کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا جو آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

وزیر اعظم  نے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اور اس تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پرصدر پیزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر  بھی اتفاق کیا۔

 

 

 

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج

 مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس قریشی نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید سجاد علی نقوی، مشتاق حسین، وسیم عباس، الطاف حسین، علی ہاشم، شہزاد مہدی، شاہد عباس، فرحان علی، عمران عباس، غلام عباس ودیگر نے شرکت کی۔ مظاہر ے کے موقع پر شرکاء نے ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا، حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ایران اور عراق کی زیارات کے لیے جانے والے لاکھوں زائرین پر زمینی راستوں پر حکومتی پابندی شرمناک فعل ہے، ہم شہدائے کربلا کی زیارات کے لیے اپنے بچوں کی قربانیاں تک دے سکتے ہیں تو ہر راستے سے گزر بھی سکتے ہیں لیکن ہم پرامن شہری ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے یہ صرف مکتب تشیع کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر اس مکتب فکر کا مسئلہ ہے جو اہل بیت اطہار سے عشق کرتا ہے، اگر حکومت نے سنجیدگی سے ہمارا جائز مطالبہ جو ہمارا ائینی حق ہے وہ آئینی حق چھیننے کی کوشش کی تو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر قائدین کی کال پر راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کا اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اظہارِ اطمینان
  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا 
  • امن چاہتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں، جرگہ عمائدین کی وزیراعلیٰ سے گفتگو
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج
  • مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف سازش کی بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی کی، سینیٹر شیری رحمن
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت
  • جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
  • ایرانی صدر کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران، اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، عرفان صدیقی
  • ایرانی صدر کا دورہ، 13 معاہدے، کتنی کامیابی ملی؟