Express News:
2025-11-07@18:33:18 GMT

ایپل کا آئی فون 17 میں اہم فیچر شامل کرنے پر غور!

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون 17 کے لیے جامنی اور ہرے رنگ کی آزمائش کر رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ ایپل دو رنگوں کو آزما رہا ہے لیکن حتمی طور پر ایک ہی رنگ کا انتخاب کیا جائے گا۔

فی الحال، مبینہ طور پر جامنی رنگ کے منتخب کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔

دریں اثناء، کمپنی آئی فون 17 پرو میں نیا پن لانے کے لیے فروزی رنگ پر غور کر ہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بغیر منظوری اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے پر وضاحت طلب

اسلام آباد:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) کو بغیر منظوری چار ملین اے ایم آئی میٹرز ( Infrastructure،Metering ،Advanced) نصب کرنے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیپراکے مطابق اربوں روپے کے اس سرمایہ کاری منصوبے کیلیے ریگولیٹرکی پیشگی منظوری ضروری تھی،مگرکمپنیوں نے از خود انسٹالیشن شروع کردی۔

ڈسکوز نے وضاحت دیتے ہوئے بتایاکہ انہیں وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے منصوبہ شروع کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سادہ میٹرکی قیمت پانچ ہزار روپے،جبکہ اے ایم آئی میٹرکی قیمت بیس ہزار روپے تک ہے، جس سے مجموعی طور پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔

نیپرا نے یہ مشاہدات روز عوامی سماعت کے دوران کیے،جو کیسکو (QESCO) کی مالی سال 2025-26 تا 2029-30 کی کثیر سالہ ٹیرف درخواست کے سلسلے میں منعقدکی گئی تھی۔

دورانِ سماعت بتایا گیا کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلزکی سولرائزیشن کے بعد کمپنی کی ریکوری 30 فیصدسے بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے، تاہم گھریلوصارفین سے ریکوری کے مسائل تاحال برقرار ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ 322 ملین روپے کی کٹوتی چارجز میں سے صرف 32 ملین روپے (یعنی 10 فیصد) وصول ہوسکے ہیں، کیونکہ متعدد صارفین نے عدالتوں سے رجوع کر رکھاہے۔

نیپرا نے اس دوران کمپنی کے زیرِ التواکنکشنز، 2188 خراب میٹرزکی تبدیلی میں تاخیر اور 7 ارب روپے کی بلنگ میں صرف 1.8 فیصد ریکوری پر بھی سوال اٹھائے۔

کمپنی حکام نے بتایاکہ معاملات پر کام شروع کردیاگیااور آئندہ ماہ تک زیرِ التوادرخواستیں نمٹا دی جائیں گی۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے سی ای او نے تجویز دی کہ نیپرا فکسڈنیٹ ورک یوزیج چارجز نافذ کرے یا پھرگراس میٹرنگ فریم ورک پر منتقل کیاجائے، تاکہ سبسڈیزکے مسئلے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ میں یونٹ کے تبادلے کے بجائے ڈسکوز اور صارفین کو اپنی اپنی قیمت مقررکرنا چاہیے۔

نیپرا نے حیسکو میں پیش آنیوالے حادثات اور عوامی غفلت کے باعث  واقعات پر بھی تشویش کااظہارکیااور ان کی اندرونی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • گوگل جیمینائی میں نیا فیچر متعارف، اب صارفین کی ای میلز اور دستاویزات تک رسائی ممکن
  • گوگل جیمینائی اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات پڑھ سکے گا
  • ایلون مسک کو انکی کمپنی نے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کرنے کیلئے حیران کن معاوضے کی منظوری دیدی
  • میٹا جعلی اشتہارات سے خطیر منافع کما رہی ہے، خفیہ دستاویزات کا انکشاف
  • واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے یوزر نیم فیچر کے اجرا کی تاریخ بتادی
  • ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟
  • بغیر منظوری اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے پر وضاحت طلب
  • کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • موبائل گم ہونے کا معاملہ: کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • طلب میں کمی‘ پاکستان نے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا