چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں اور ان مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی استکبار، شیطانِ بزرگ امریکہ اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت اور مظالم کے خلاف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں “ہفتہ حمایتِ مظلومینِ جہاں” کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں اور ان مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ وطنِ عزیز پاکستان کے تمام باشعور، غیور اور غیرت مند عوام، مرد و خواتین، نوجوانوں، علمائے کرام، مشائخ، دانشوروں، اساتذہ، طلباء اور صحافی برادری سے بلا تفریق مذہب و مسلک اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیرتِ اسلامی، ملی حمیت اور اخوتِ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، امریکہ اور اسرائیل کی ان جارحانہ سازشوں کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلومینِ جہاں کی حمایت میں میدان میں نکلیں۔

انہوں ن مزید کہا کہ تمام ضلعی و صوبائی ذمہ داران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قومی و ملی جماعتوں، سرکردہ شخصیات، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کو ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلومین کی آواز دنیا بھر تک پہنچائی جا سکے، یاد رکھیں! ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا عین عبادت اور دینِ محمدیؐ کا تقاضا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہے کہ وہ کے خلاف

پڑھیں:

بی وائی سی کا زائرین کے کراچی سے ریمدان لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

اپنے بیان میں بی وائی سی نے زائرین کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے سفر پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ حکومت زائرین کو سکیورٹی فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے زائرین کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ زائرین کے قافلوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اپنے جاری بیان میں بی وائی سی نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا آئینی و بنیادی حق ہے، جس پر کسی بھی صورت میں قدغن عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ حالیہ دنوں میں ریاست پاکستان نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر بلوچستان کے راستے عراق جانے والے شیعہ زائرین کے زیارت کے سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے، بلکہ ریاست اپنی بنیادی ذمہ داری، یعنی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے۔ ریاست کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے محفوظ راستے فراہم کرے، نہ کہ انہیں ان کے عقائد کی بنیاد پر روکا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں شیعہ زائرین نے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، جو کہ ان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ ہم اس لانگ مارچ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں اور اس جمہوری آواز کی حمایت کرتے ہیں۔ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شیعہ زائرین کے قافلوں پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ زائرین کو بلوچستان کے راستے ایران اور عراق جانے کے لئے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ لانگ مارچ کو کسی قسم کی رکاؤٹ یا جبر و طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش نہ کی جائے۔ تمام مذہبی اقلیتوں اور فرقوں کو ان کے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت اور رسومات ادا کرنے کا حق دیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ہر شہری کے مذہبی، سیاسی اور جمہوری حقوق کو نام نہاد سکیورٹی کے نام پر سلب کرنے یا ان پر قدغن عائد کرنے کے بجائے ان کا تحفظ کرے۔

متعلقہ مضامین

  • زائرین اربعین مسئلہ، علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • اربعین حسینیؑ مارچ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان ملاقات، ویڈیو
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان ملاقات جاری
  • حکومتی رکاوٹ نامنظور، ہر صورت ریمدان بارڈر جائینگے، علامہ راجہ ناصر کی نیوز کانفرنس، ویڈیو
  • کراچی ریمدان مارچ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی نیوز کانفرنس
  • اربعین حسینی مارچ کے راستے میں کسی حکومتی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • زیارت امام حسینؑ عبادت ہے، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں، ریمدان بارڈر کیلئے ضرور روانہ ہوں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • شہید عارف الحسینیؒ بابصیرت، شجاع، جذبہ شہادت سے سر شار مجاہد اور حقیقی وارث کربلا تھے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کیخلاف کراچی سے ریمدان بارڈر قافلے روانہ ہونگے، ایم ڈبلیو ایم
  • بی وائی سی کا زائرین کے کراچی سے ریمدان لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان