اسپین‘ مشتعل شہری نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں مشتعل شہری کا انوکھا انتقام، ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں مشتعل شہری کا انوکھا انتقام دیکھنے میں آیا، جہاں اس نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔
مذکورہ واقعہ اسپین کے کاتالونیا صوبے میں پیش آیا جب ایک شہد کی مکھیوں کی فارمنگ کرنے والہ 70 سالہ شہری کو ٹریفک پولیس نے روک لیا۔ جس پر شہری نے اپنی وین کے پیچھے سے ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو حفاظتی ریسٹورنٹ میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔دونوں اہلکار موقع پر زخمی ہوئے جہاں ان کا قریبی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرویرا کے قریب این 2 روڈ پر پولیس اہلکار نے شہری کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا تھا۔ اس دوران ڈرائیور نے میڈیکل ٹیسٹ دینے سے بھی انکار کیا۔ شہد کی مکھیاں قابو کرنے کے بعد شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مذکورہ شہری پر نشے میں گاڑی چلانے اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا الزام عاید کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
لاہور؛ دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا
لاہور:ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے مشتعل ہوئی اور جھگڑا کیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔ لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔