عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جو ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔
حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو کر سوئٹرز لینڈ جانا چاہتی ہیں۔
اداکارہ سے حال ہی میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک دن آئے گا جب میں اور دانش ٹی وی اسکرینز اور سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزر لینڈ چلے جائیں گے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by ????????????????????_????????_????????????????♡ (@ayezalistens7)
عائزہ خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ایسی بات نہ کہیں۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اللہ کرے وہ دن کبھی نہ آئے۔ جبکہ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدانوں کو بولتے ہیں لیکن اداکار بھی یہی کام کر رہے ہیں۔ سارہ نامی صارف نے کہا کہ ’کماؤ پاکستان سے اور سیٹل باہر ہو جاؤ‘۔
واضح رہے کہ مشہور اداکار 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور وہ 2 پیارے بچوں حورین اور ریحان کے والدین ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پر بھی خاصے فالورز ہیں، عائزہ خان کے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور دانش تیمور کے 8 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے دانش تیمور سوئٹزرلینڈ عائزہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے دانش تیمور سوئٹزرلینڈ دانش تیمور اور دانش کہا کہ
پڑھیں:
ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے
اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔
لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائے، جبکہ خود پر سکون انداز میں جہاز پر سوار ہو کر روانہ ہو گئے۔
ایئرپورٹ عملے کو جب بچہ اکیلا ملا تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں طیارے کے پائلٹ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے تصدیق کی کہ والدین واقعی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں، اور ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔
پولیس نے والدین کو تلاش کر کے واپس بلایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ والدین پر کسی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا یا ان کی قومیت کیا تھی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی خاتون نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ماں باپ صرف پاسپورٹ اور ویزا کی کمی کی وجہ سے اپنے دس سالہ بیٹے کو تنہا چھوڑ کر روانہ ہو جائیں؟"