ملتان میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان میں 170 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی امداد کیلئے آرمی کی 4 اور رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی۔ وزیر صحت پنجاب و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی ہدایت اور قانون نافذ کرنے والے ادارو کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ملتان ڈویژن میں 83 علما و ذاکرین کی ضلع بندی اور 62 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ملتان میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان میں 170 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی امداد کیلئے آرمی کی 4 اور رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو کہا کہ عاشورہ کے بعد بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ سکیورٹی صورتحال پر یہی فوکس رکھا جائے۔ صوبائی وزیر قانون و کمیونیکیشن ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب بھر سے رپورٹس محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں دیکھ رہے ہیں۔ 
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کابینہ کمیٹی ملتان میں کہا کہ

پڑھیں:

کے پی کے کابینہ میں ردوبدل بانی کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے کیا : بیرسٹر سیف  

پشاور (آئی این پی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے کیا گیا، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں، ملاقات میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار اور کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا، کابینہ میں تبدیلی حکومتی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے کی گئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کابینہ میں تبدیلی وزیر اعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، وہ کسی بھی وقت ردوبدل کر سکتے ہیں، موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے بہت قریب، شہباز شریف کا غزہ امن کیلئے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنےکااعلان
  • ہم غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، شہباز شریف
  • غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
  • کے پی کے کابینہ میں ردوبدل بانی کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے کیا : بیرسٹر سیف  
  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری
  • پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیئے
  • کامران کی بارہ دری کی بحالی اور تزئین و آرائش کے احکامات جاری