سات شہروں میں پانچ دن کے دوران اربن فلڈ کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی42: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفر آباد میں اربن فلڈ کی پیش گوئی کی ہے اور بچنے کے لئے شہریوں کو نصیحت جاری کر دی ہے۔ ڈیزاسٹر سے بچنے کے اس اہم قومی ادارہ کا دعویٰ ہے کہ آج 25 جون سے یکم جولائی تک چھ دن کے دوران ان شہروں میں بارش سے سیلاب کی سورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ یہ ہے کہ آئندہ پانچ دن کے دوران کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئیں گے اور کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی۔
صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآبادمیں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25تا28 جون تھندر سٹارمز کا امکان ہے۔
چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25جون تایکم جولائی تک تھندر سٹارمز کا امکان ہے۔
مسعود پیزشکیان کا پاکستان کی مستقل حمایت پرشہباز شریف کا شکریہ
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25جون تایکم جولائی تک تھنڈر سٹارمز کا امکان ہے۔
ڈیزاسٹر سے ڈرانے کے قومی ادارہ نے گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان بتایا ہے اور تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درختوں ، کچی دیواروں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بتایا ہے۔
ایران میں تمہارے فیصلہ کن ایکشن پر شکریہ! نیٹو کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو پیغام
این دی ایم اے نے نصیحت کی ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں۔آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقوں میں کے دوران
پڑھیں:
خدیجہ شاہ نے پانچ سال کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) خدیجہ شاہ نے پانچ سال کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، وکیل سمیر کھوسہ نے اپیل میں موقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ نے جناح ہاﺅس کے
قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے قانون کے منافی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دے۔