تہران؛ اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن، ریلی میں فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
TEHRAN:
ایران کے دارالحکومت میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منایا اور صہیونی فورسز کے خلاف جنگ میں زبردست مقابلہ کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہراین میں منگل کو جنگ بندی کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مسلح افواج سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔
وسطی تہران میں انقلاب اسکوائر پر ایرانی خواتین، بچے اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مزاحمت اور قوم کی خودمختاری کے دفاع پر ان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
عوام نے اسرائیلی جارحیت کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور امریکا کو خون ریزی میں اس کا برابر کا مجرم قرار دیا اور امریکا مردہ باد، بچوں کا قاتل اسرائیل مردہ باد اور کوئی سمجھوتہ نہیں، کوئی شکست نہیں، امریکا کے خلاف جنگ رہے گی جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پورٹریٹ، اسرائیل کے خلاف جنگ کے شہدا کی تصاویر اور ایران کے پرچم ہاتھوں میں اٹھائے عوام اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور پلے کارڈز میں درج تھا کہ ہم زندگی کے آخری لمحے تک کھڑے رہیں گے، اسرائیل کے تمام جرائم میں امریکا شراکت دار ہے، درج تھا۔
عوام نے پلے کارڈز میں لکھا تھا کہ صرف امن نہیں بلکہ پائیدار امن چاہیے اور لبیک یا خامنہ ای جیسے نعرے اور مطالبات درج تھے۔
ریلی میں پاسداران انقلاب، فوج، بسیج فورس اور پولیس کی تعریف میں نعرے لگائے گئے اور ان کے کردار کو بہادر اور جرات قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف جنگ اسرائیل کے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے)
پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔\932