جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔ مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کا پیغام پہنچایا، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ْ
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشیر قومی سلامتی عاصم ملک
پڑھیں:
عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
"آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔ "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کو شکست دے دے گا، اللہ کے کرم سے دشمن کو ایسی شکست دی جو اسے زندگی بھر یاد رہے گی، پاک فوج کی فتح ہم سب کی فتح ہے، جس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عوام کی سپورٹ سے ممکن ہے، آپ کی توانائی نے دنیا میں پاکستان کو مقام دلایا، پاکستان کے جھنڈے لہرائیں گے تو آپ ہی ملک کا روشن مستقبل بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچو، خیال رکھنا، اب پانچویں جنریشن وار ہے، ففتھ جنریشن وار دلوں میں ملک کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آپ کے دل میں پاکستان کے جھنڈے کا رنگ ہونا چاہیے، جب یہ جذبہ دلوں میں رہے گا تو دشمن یاد رکھے گا۔