غزہ میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) ایران میں زندگی معمول کی طرف لوٹنا شروع
غزہ میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک
ادارت: امتیاز احمد، مقبول ملک
ایران میں زندگی معمول کی طرف لوٹنا شروعایران میں لوگوں نے اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اس پر عمل درآمد جاری ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق بحیرہ کیسپین کے ارد گرد ساحلی علاقوں میں بہت زیادہ ٹریفک ہے کیونکہ دارالحکومت تہران کے باہر سمندری علاقے اور دیگر دیہی علاقوں سے لوگوں نے شہر کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ 12 روز تک جاری رہا، جس میں اسرائیل نے ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت نہیں دے سکتا۔
(جاری ہے)
ایران طویل عرصے سے یہ کہتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔اتوار کے روز امریکہ نے مداخلت کرتے ہوئے ایرانی جوہری تنصیبات پر بنکر بسٹر بم گرائے تھے۔
غزہ میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں منگل کے روز ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے آج بدھ کے روز کہا کہ غزہ پٹی میں گزشتہ روز اس کے سات فوجی مارے گئے۔
اس سے ایک روز قبل غزہ پٹی میں عینی شاہدین اور ہسپتالوں کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی افواج اور ڈرون طیاروں نے منگل کو علی الصبح جنوبی اور وسطی غزہ میں مختلف واقعات میں امداد کے منتظر سینکڑوں فلسطینیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان ساتوں اسرائیلی فوجیوں کو منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب ہلاک کیا گیا، جب غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ان کی بکتر بند گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو آر پی جی فائر کیے جانے کے نتیجے میں ایک اور فوجی بری طرح زخمی بھی ہوا۔
فوج کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے دہشت گردانہ حملے کے فوری بعد شروع ہونے والی غزہ پٹی کی جنگ میں اب تک 860 سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 400 سے زائد غزہ کے اندر لڑائی میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حماس نے قبول کر لی
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے منگل 24 جون کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ خان یونس کے جنوب میں یاسین 105 نامی میزائل اور ایک اور میزائل سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کچھ فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی طرف لوٹنا شروع اسرائیلی فوجیوں کے نتیجے میں غزہ پٹی کے روز
پڑھیں:
آذربائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شاندار گھن گرج
آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج نے حاضرین کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچا دیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے خصوصی دستے نے بھی شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی۔
پریڈ میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے فوجی دستوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی آذربائیجان اور ترکی کے ہمراہ فلائی پاسٹ میں حصہ لیا، جس سے ایک شاندار فضائی منظر پیش ہوا۔
فضا میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی پروازوں نے ایک مرتبہ پھر ان طیاروں کی طاقت اور مہارت کو اجاگر کیا۔ زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش نے فوجی طاقت کی عکاسی کی، جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔
اس دن کی پریڈ نے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے فوجی دستوں کی مہارت کو اجاگر کیا اور ان کے آپس کے قریبی تعلقات اور فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا پیغام دیا۔