اداکارہ رمشا خان کو سالگرہ پر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)
ایک صارف نے لکھا کہ اگر شہرت کمانی ہے تو صحیح طرح کماؤ ایسے کپڑے پہننا ضروری تو نہیں۔
ایک صارف نے اداکارہ کو تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کندھا گِر گیا ہے۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دوسری علیزے شاہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ رمشا خان نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہوئے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔
انہوں ںے کہا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، ہم جمہوریت، آئین پر عمل داری، آزاد عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں، ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لیے کال آئی تو ہم کھڑے ہوں گے۔