عمران خان کو اسکی بہن اورپارٹی نے ہی مائنس کر دیا،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ قدرت کا انتقام دیکھیں جو نوازشریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہوگیا، علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہیں، اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کرایا، ورنہ آئینی طور پر انکا گھر جانا طے تھا، علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گروپ علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں تین گروپ ہیں جبکہ کے پی میں تین گروپ الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا، دوسرا گروپ عاطف خان اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں کا ہے، خیبرپختونخوا کا صوبہ 12سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت میں باقی صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے، مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون پر ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا علی امین
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔
عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔