ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے ہیں ، وہ کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے ۔
قائد ن لیگ آئندہ چند روز مری اور پھر چھانگہ گلی میں قیام کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوشیں جاری ہیں۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔
آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق اسکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے جبکہ آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔
چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جسکے لیے cmitinterns.punjab.gov.pk پر طلبا آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہیں پر گامزن کررہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔