ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
آج بروزبدھ،25جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے معاملات سیدھے ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کوئی انجانی سی بندش تو ہے جس نے تنگ کر رکھا ہوا ہے۔ اس لئے روحانی طور پر مضبوط کریں خود کو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب جو موقع یا آفر ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ ان شاءاللہ آپ کو فائدہ ہی حاصل ہوگا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے۔ جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔ ان سے دور ہونے کا مشورہ بھی ہے، ان دنوں ویسے پرانے جھگڑے سامنے آنے کا امکان ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
سورة بقرہ کی تلاوت گیارہ دن پڑھنی یا پڑھانی ہے اور ساتھ میں گیارہ مرتبہ منزل بھی۔ اس سے ہر طرح کی بندش وہ جادو ٹونے جیسے معاملات سے نجات ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اولاد کے تمام معاملات کو اچھی طرح چیک کریں جو بات آپ کو بتائی جا رہی ہے شاہد وہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپ خود چیک کریں اور اپنے کردار کو اہم معاملات میں ادا کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
فضول کاموں میں وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔ آپ اس کی قدر نہیں کر رہے اور پھر قسمت کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔ آج سے ہی اپنے تمام معاملات کو حل کرنے کی طرف چلیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ زیادہ فکر مند نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو جس مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل جائیں گے اور بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی جو لوگ بیمار تھے وہ صدقہ دیں بس۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات ایک دن ٹھیک رہتے ہیں اور ایک دن خراب ہو جاتے ہیں۔ جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ آپ اپنی نظر اتاریں۔ گوشت کے ذریعے یہ لازمی کریں، ضروری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی کے ساتھ کاروبارکرنا چاہ رہے وہ ابھی انتظار کریں اور خود چاہے چھوٹا کیوں نہ ہو اپنا کاروبار کریں۔ ان شاءاللہ فائدہ مند ہوگا۔ آج دن بہت اچھا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بھی بات کو سنجیدگی سے مت لیں اور زیادہ تر معاملات میں اگر درگزر سے کام لیں گے تو بہتر رہے گا۔ اگر رشتے بچانے ہیں تو ابھی اندرون خانہ مخالفت تو ہو رہی ہے، صدقہ دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ابھی ایک نیا سلسلہ بن جانے کی خبر آ رہی ہے۔ مشتری شمس کا خوبصورت ملاپ اور بھی کئی کاموں میں فائدہ دے گا اور آپ کی زندگی کو بدلنے میں بھی مددگار ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ من پسند کام بھی ہو سکتا ہے اور آج آپ کو ایک نیا سلسلہ بن جانے کی اطلاع ملے گی جس سے آپ مستقبل میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔
لاہور؛ عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری
ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
دوحا(سب نیوز)امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔
امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے تین ایٹمی بجلی گھروں پر حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر قطر مین امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔امریکا نے قطر میں مقیم شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا، دوحہ میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قطر میں موجود امریکی شہری جہاں ہیں وہی رہیں، نقل و حرکت سے گریز کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو محمد حسیب کو گریڈ17میں ترقی مل گئی اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو محمد حسیب کو گریڈ17میں ترقی مل گئی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی ایران کا بڑا وار: اسرائیل کا پاور پلانٹ تباہ، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، ترجمان خاتم الانبیا یونٹ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، ایران اسرائیل تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم