ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں طغیانی، پانی نجی ہوٹل کے احاطے میں داخل، راستہ کٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
گلگت بلتستان میں موسم گرم ہوتے ہی گلیشیرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا۔
ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں طغیانی کے باعث پانی نجی ہوٹل کے احاطے میں داخل ہوگیا، جس کے باعث راستہ کٹ گیا۔
ہوٹل میں مقیم سیاحوں اور ملازمین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہنزہ کے مطابق ہوٹل کا زمینی راستہ مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ جس کے باعث کشتیوں سے 30 سیاحوں اور 85 ہوٹل ملازمین کو نکالا گیا۔
رات کو جھیل میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: گیس لیکیج کے دوران سگریٹ سلگانے پر دھماکا، ایک شخص زخمی
(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دھماکہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں گیس لیکج کے باعث گھر میں ہوا، واقعے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سلنڈر سے گیس لیک ہورہی تھی کہ متاثرہ شخص کے سگریٹ سلگانے پر دھماکا ہوگیا۔