شیعہ علماء کونسل کے وفد کی خانہ فرہنگ ملتان آمد، ایرانی قوم کی کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ایس یو سی کے وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے دنیا کے سامنے عالم تشیع کو سُرخرو اور سرفراز کیا ہے، ایران کے بروقت اور سخت جواب نے امریکہ و اسرائیک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے وفد نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ملتان کا دورہ کیا، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری کو ایرانی قوم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا علی سجاد نقوی، مولانا علی باقر نقوی، مولانا مجاہد عباس گردیزی، سید علی قاسم، سید حسنین بخاری اور دیگر شریک تھے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے دنیا کے سامنے عالم تشیع کو سُرخرو اور سرفراز کیا ہے، ایران کے بروقت اور سخت جواب نے امریکہ و اسرائیک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے، اسرائیل غلط فہمی میں ایران کو عرب ممالک سمجھ بیٹھا جیسے اُن کو ڈراتا ہے تو وہ ڈر جاتے ہیں لیکن ایران نے ثابت کیا کہ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے، صرف بارہ دن کی جنگ نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا اور وہ جنگ بندی پر مجبور ہو گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی قوم کی کے وفد
پڑھیں:
ملتان: زمین اور رشتے کا تنازع، باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا
—فائل فوٹوملتان کی بستی ملوک میں شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی کے گھر میں کلہاڑی سے بیٹی، 2 نواسوں اور ایک نواسی کو قتل کیا۔
حافظ آباد میں سنگدل باپ نے بیٹی، داماد اور دو...
ملتان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کےتنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسی نواسوں کو قتل کیا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں۔