Islam Times:
2026-07-24@08:50:16 GMT

ملی یکجہتی کونسل کے پی کا اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کی فتح پر جمعہ کو یوم الفتح منایا جائے گا، ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کے لئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے دائرہ کار کو مزید پھلایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی صدر عبدالواسع، جنرل سیکرٹری سید نور الحسنین گیلانی، مولانا سید مرتضیٰ عابدی، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان، جے یو پی کے اویس احمد قادری ایڈوکیٹ، جماعت اھلحدیث کے ادریس خلیل، ملی مسلم لیگ کے سمیع اللہ، البصیرہ کے محمد قاسم، جمعیت اتحاد العلماء سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی، مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کی فتح پر جمعہ کو یوم الفتح منایا جائے گا، ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کے لئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے دائرہ کار کو مزید پھلایا جائے گا اور صوبے کے بعد ڈویژنل سطح پر بھی ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کی جائے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جائے گا کے لئے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن