کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
امریکا میں کھیلے جانے والے میجر لیگ کے دوران کیرون پولارڈ نے 700 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔
وہ ایم ایل سی میں ایم آئی نیو یارک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سان فرانسسکو الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولارڈ نے
پڑھیں:
برطانیہ نے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنیوالے ایجنٹ پر 5 سال کی پابندی لگادی
انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔
کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔
کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔
کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل کی گئی پیشکش کے ثبوتوں سے مطمئن نظر آیا۔
مغیث احمد کو ای سی بی کے اینٹی کرپشن ضوابط کے تحت چار جرائم کا مرتکب پایا گیا اور 26 مارچ 2025 سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ پابندی کے ابتدائی 30 ماہ وہ مکمل طور پر معطل رہیں گے جبکہ باقی 30 ماہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہ ہونے کی شرط پر مکمل کریں گے۔