UrduPoint:
2025-08-11@14:05:43 GMT

مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے، گنڈاپور کا جواب

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے، گنڈاپور کا جواب

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو مطمئن کرنا ہے کیونکہ مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں تو میں ذمہ دار نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلی کے پی سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا،کیا گلے شکوے دور ہوئے؟.

(جاری ہے)

اس پر علی امین نے کہا کہ کون سے گلے شکوے؟ میں عمران خان کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعظم کو مطمئن کرنا ہے، مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے پارٹی کے بانی چیئرمین کی سوچ کی عکاسی کی ہے. علی امین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے، حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے وزیراعلی کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی ہدایت نہیں تھی اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا

پڑھیں:

نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا متنازع منصوبہ، وزیر خزانہ کی حکومت گرانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسموٹرچ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ اگر وزیراعظم فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف نہیں لے جا سکتے تو بہتر ہے کہ سب کچھ روک کر عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے نیتن یاہو فوج کو فیصلہ کن جیت دلوانا ہی نہیں چاہتے۔

دو روز قبل کابینہ نے نیتن یاہو کی تجویز منظور کی تھی، جس میں غزہ پر فوجی کنٹرول کا منصوبہ شامل ہے۔ 

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ حماس کو ہٹاکر ایسی سول حکومت قائم کرنا ہے جس میں حماس اور فلسطینی اتھارٹی دونوں شامل نہ ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
  • پاکستان میں آئین و قانون نام کی چیز نہیں رہی، علی امین
  • عوام حکومت کی پالیسیوں سے مکمل مطمئن ہیں، رانا تنویر
  • علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھرعوامی مینڈیٹ چوری اور آئین کی پامالی کا الزام
  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا متنازع منصوبہ، وزیر خزانہ کی حکومت گرانے کی دھمکی
  • پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ کے پی
  • ’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
  • ’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے  خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
  • عمران خان  کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں:رانا ثناء اللہ