ہمارے واحد نجات دہندہ عمران خان ہیں، جاوید ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ملک کے معروف سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف ایک ہی شخص ہمارا نجات دہندہ ہے اور وہ عمران خان ہیں۔
چییئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے دورے کے موقعے پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں ایک ہی شخص ہے جو آئین کی بالادستی اور قوم کی آزادی کی بات کرتا ہے اور وہ عمران خان ہے۔
اس موقعے پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے عمران خان کا ساتھ اس بنیاد پر چھوڑا تھا کہ وہ جرنیلوں کے قریب ہو گئے ہیں جبکہ آج وہ اب بھی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں تو پھر آپ کس بنیاد پر ان کی حمایت کر رہے ہیں؟ اس پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ ماضی میں اختلافات ہوئے تو میں نے پارٹی چھوڑ دی تھی لیکن آج عمران خان (اصولوں کی خاطر) جیل کاٹ رہے ہیں اور آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے۔
آپ نے عمران خان کا ساتھ اس بنیاد پر چھوڑا تھا کہ وہ جرنیلوں کے قریب ہو گئے ہیں، جبکہ آج وہ اب بھی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ تو پھر آپ کس بنیاد پر ان کی حمایت کر رہے ہیں؟
صحافی کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی سے سخت سوال pic.
— WE News (@WENewsPk) June 26, 2025
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے بھی اس جیل میں سزا کاٹی ہے اور عمران خان بھی قوم کی خاطر یہ تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پی ٹی آئی سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی عمران خان مخدوم جاوید ہاشمیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی مخدوم جاوید ہاشمی جاوید ہاشمی کر رہے ہیں کی بات کر بنیاد پر
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے ایک نئے باب کا اضافہ ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے قیام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی سے یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد تارکینِ وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے گئے ہیں۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور انقلابی فیصلہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو انصاف کی فوری اور سستی فراہمی کا ضامن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے، آن لائن درخواستیں جمع کرانے اور دستاویزات کی وصولی جیسی سہولیات اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عدالتی نظام میں ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو حکومت پاکستان کی اوورسیز دوست پالیسی اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی فلاح کے ایجنڈے کا حصہ قرار دیا۔ جاوید اقبال بٹ نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اس فیصلے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اسے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی اور قابلِ تحسین کامیابی تصور کرتے ہیں۔