کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا، لکڑیاں کاٹنے کیلیے جنگل جانے والے 4افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل جانے والے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق گاؤں پیواڑ شرمخیل کے لوگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔
زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او کرم ملک حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، کئی زخمی
جی الیون سیکٹر میں کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے پارکنگ ایریا میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سلینڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سلینڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔