Islam Times:
2025-08-11@16:35:10 GMT

ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کا مسئلہ حل کرینگے، گلبر خان

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کا مسئلہ حل کرینگے، گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے چیف سیکرٹری کے دفتر تو جاتے ہیں لیکن میرے پاس نہیں آتے۔ اپوزیشن سے سو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف ممبران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 1 ارب روپے مختص کیا تھا جس سے 22 کروڑ روپے منافع ملتے تھے لیکن شرح سود کم ہونے اب صرف 12 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ حالیہ بجٹ میں ہم نے 50 کروڑ روپے مختص کیا تھا، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس پیسے سے کم از کم چھ ماہ تک اس کو چلائیں گے، مین نے سیکرٹریز کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پہلے ہسپتالوں کے بقایا جات کا مسئلہ حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ کم پڑ گیا تو ہم کہیں اور سے بھی بندوبست کرینگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، بعض مسئلے ایسے ہوتے ہیں جن کو ایوان میں پیش کرنے سے حل ہو سکتے ہیں، بعض مسائل کیلئے میرے دفتر آنا ہوتا ہے۔ اپوزیشن والے چیف سیکرٹری کے دفتر تو جاتے ہیں لیکن میرے پاس نہیں آتے۔ اپوزیشن سے سو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میرے دفتر لیکن میرے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے فروغ میں امریکی صدر کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا سمیت پورے خطے کے لئے خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ آذربائیجان کی قیادت کی دانشمندی کا عکاس ہے، یہ تاریخی لمحہ لمبے عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کو پُرامن حل تک پہنچانے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے فروغ میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا سمیت پورے خطے کے لئے خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
  • ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان
  • ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری
  • آذر صدر کو فون، امن معاہدے پر مبارکباد، مسئلہ کارا باخ پر اپنے بھائیوں کیساتھ: وزیراعظم
  • جاپان، آبادی میں کمی کی رفتار تیز تر، کم شرح پیدائش بڑا مسئلہ بن گیا
  • پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم
  • آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن معاونت کرینگے: مریم نواز
  • یوکرائنی صدر کا بیان مسترد، اسرائیلی توسیع پسندانہ اقدامات خطے کیلئے کشیدگی کا باعث: پاکستان
  • سندھ اسمبلی، ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ منظور، اپوزیشن لیڈر کی مراعات وزیر کے برابر
  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام