عمران کی فیملی ایک طرف، گنڈا پور دوسری طرف ہیں، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی پبلک میں تاریخی تنبیہ ہوئی ہے جس کا وہ سننے کا عادی نہیں ہے، سیز فائر کی معمولی خلاف ورزی ہوئی ہے لیکن یہ بھی دیکھیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ عادت سے مجبور ہو جائیں، اسرائیل نے فلسطین کی جنگ بندی کی کوئی900 خلاف ورزیاں کی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لبنان میں جو حالیہ جنگ بندی کا معاملہ تھا وہاں انھوں نے جنگ بندی کی حامی بھر کہ بھی52 خلاف ورزیاں کی ہیں، میں پھر کہوں گی کہ یہاں انھیں پبلیکلی تنبیہ کی گئی ہے تو شاید وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ میرا نہیں خیال یہ تاثر درست ہے کہ عمران خان کی فیملی ایک طرف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوردوسری طرف ہیں، کسی چیز پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے، جہاں تک میں علی امین کو جانتا ہوں وزیر اعلیٰ صاحب یہی چاہتے ہیںکہ بجٹ بھی پاس ہو لیکن صوبائی حکومت بچی رہے، حکومت عمران خان صاحب کی امانت ہے اور ایک طرح سے آخری قلعہ ہے، میں خود بھی اس پر یقین رکھتا ہوں صوبائی حکومت عمران خان صاحب کا آخری اور سب سے مضبوط قلعہ ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے تحریک انصاف کو اسٹرنتھ ملتی ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تو بات چیت کیلیے تیار ہے، کبھی بھی انکار نہیں کیا جو انکار ہے پچھلے نو سال سے وہ ہندوستان کی طرف سے ہے، امریکا نے بھی جب ان کو تجویز دی تب بھی انھوں نے اس کا جواب نہیں دیا، اگر آج ہندوستان اپنے رویے پر نظر ثانی کرے تو بات چیت کل ہو سکتی ہے لیکن وہ ابھی تک کر نہیں رہا، اس کی وجہ اس کا جو ایک گھمنڈ تھا، تکبر تھا، وہ یہ سمجھتا تھا کہ اس نے پاکستان کو تنہا کر دیا ہے یا تنہا کرنا چاہتا ہے، یہ سب باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں، جو جو یہ کام کرتے تھے پہ در پہ ناکامیاں ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سےکہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی لیکن مکمل ہم نے کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سےکہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی لیکن مکمل ہم نے کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا، مودی کو بتانا چاہیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹتے، ہم جھکتے نہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا جو اعلان بھارت نے کیا ہے، یہ اس خطے کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، جب بھی ایسی صورتحال ہوئی تو یہاں کے عوام سندھو کو بچانے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سفارتی مشن کے دوران پوری دنیا میں مودی کے سندھو پر حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے، ہم نے ہر جگہ امن کی بات کی، لیکن بھارت جنگ چاہتا ہے، ہم نے بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا، ہم نے اب بھی مودی کے خلاف آواز اُٹھانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر محاظ پر بھارت کو شکست دی اور ہمارے ملک کے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔