محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، کراچی پولیس چیف
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
محرم الحرام کے آغاز پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اور علما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے موثر اور مربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ سندھ بوائز اسکاٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کیجلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے موثر اور مربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مکمل فعال استعمال پر زور دیا گیا، اسکاؤٹس/رضاکاروں کی بروقت رجسٹریشن کی جائے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، تمام جلوسوں کے روٹس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ کروائی جائے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی، انٹیلیجنس نیٹ ورک کی فعالیت، مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کومبنگ آپریشنز میں بھی تیزی لائی جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اور علما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے، ذاکرین و علمائے کرام کی سیکیورٹی کو بھی ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے، ٹریفک پولیس کو متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی، پارکنگ کے مناسب انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائی جائے۔ اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی کراچی محرم الحرام مقامات پر کے ساتھ
پڑھیں:
امریکہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں ہماری مدد کر رہا ہے، الجولانی
امریکی نشریاتی ادارے کیساتھ گفتگو میں الجولانی نے بتایا کہ ہم نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی تاکہ شام کو ایک سیکیورٹی تھریٹ کے بجائے ایک اسٹریٹیجک اتحادی کے طور پر دیکھا جائے، اسرائیل نے جولان پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہم فی الحال اس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن ان کی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات تک پہنچنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق احمد الشرع المعروف ابومحمد الجولانی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور اس مرحلے میں وہ امریکہ کے ساتھ ایک نئی حکمتِ عملی تشکیل دے گا، ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شام کے مستقبل اور پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
الجولانی نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی تاکہ شام کو ایک سیکیورٹی تھریٹ کے بجائے ایک اسٹریٹیجک اتحادی کے طور پر دیکھا جائے، اسرائیل نے جولان پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہم فی الحال اس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کریں گے، تاہم، امریکہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ کسی نوعیت کے مذاکرات تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہے، روس کے ساتھ ہونے والی بعض بات چیت میں اُن افراد کی حوالگی پر بھی گفتگو ہوئی ہے جو مطلوب فہرست میں شامل ہیں، جن میں سابق صدر بشار الاسد بھی شامل ہیں، مگر روس کا اس معاملے پر ایک مختلف مؤقف ہے۔
واضح رہے کہ عبرانی اخبار ہارٹز نے اتوار کی دوپہر ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام اور اسرائیل کے درمیان ایک جامع معاہدے کے لیے آخری اقدامات مکمل کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق، اس جامع معاہدے کا ایک اہم پہلو اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی مفاہمت ہے، اور اس کے نتیجے میں شام ابراہام اکارڈ میں شمولیت اختیار کرے گا، یہ معاہدہ جو ابھی حتمی مذاکرات کے مرحلے میں ہے، شام میں استحکام پیدا کرنے اور اسے ایک وسیع تر علاقائی سیکیورٹی فریم ورک میں شامل کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، شام داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت اختیار کرے گا اور امریکی ثالثی کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا آغاز کرے گا۔